لاہور ،7 جولائی (اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں،صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی بحالی کے حوالے سے کام آخری مراحل میں ہے، طلباء کے لئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی قلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور بھٹی سے ملاقات میں کیا، ملاقات میں صوبے بھر کے سکولوں میں کھیلوں کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں کھیلوں کی مکمل بحالی کے لئے محمکہ کھیل و ثقافت کا تعاون قابل دید ہے۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان تیمور بھٹی نے کہا کہ ماضی میں سکول کھیلوں کے لئے نرسری کا کردار ادا کرتے تھے، سپورٹس پالیسی میں سکول سپورٹس کے حوالے سے موثر سفارشات شامل ہیں۔