ملتان :تین سال بعد پی ایچ اے ملتان کا ایڈورٹائزمنٹ فیس کی کامیاب بولی

9

ملتان  7 جولائی (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ آﺅٹ ڈور ایڈورٹائز منٹ فیس کا ٹھیکہ 14 کروڑ اسی لاکھ میں کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ گزشتہ تین سال سے آؤ ٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ فیس ٹھیکہ نہیں ہو رہا تھا۔ جس سے ادارے کو کافی مسائل کا سامنا رہا۔ ٹھیکے ہونے سے تمام قیاس آرائیاں اور افواہیں دم توڑ گئیں ہیں۔ ٹھیکے سے ادارے کو استحکام حا صل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے نے پی ایچ اے ہیڈ آفس میں آﺅٹ پبلسٹی فیس کی 2021-22کی نیلامی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر کمشنر ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے اور پی ایچ اے کے آفیسران بھی موجود تھے۔ سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ ٹھیکہ کی نیلامی ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے ادارے کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ شہر کو سر سبزوشاداب بنانے میں مدد ملے گی۔ شہریوں کے لیئے یہ ایک اچھی خبر ہے ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ جون کے مہینے میں 4کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔ کرونا کے مسائل کے باوجود ریکوری بہتر رہی۔ریکوری میں مشکلات پیش آئیں لیکن ہمت اور محنت سے ریکوری اہداف کے حصو ل کے لیئے کوشاں رہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے تمام سٹاف کو کامیاب اور شفاف نیلامی پر مبارکباد پیش کی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے مستقبل میں ادارے کی تعمیر وترقی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔بیلامی ادارے کے لیئے سنگ میل کی سی حیثت رکھتی ہے۔ ضابطہ خان نے کامیاب ٹھیکہ حاصل کیا۔