بہاولنگر؛ چائے کی دوکان میں گیس سلنڈر  دھماکہ ،2 افراد زخمی

10

بہاولنگر،08 جولائی (اے پی پی ):بہاولی چوک کے قریب چائے کی دوکان میں گیس سلنڈر  زوردار دھماکےسے پھٹ گیا، جس کے  نتیجے میں  2 افراد زخمی ، چائے کی دوکان سمیت دو رکشے اور دوموٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے  جائے وقوعہ پر پہنچ  کر  آگ پر قابو پالیا ، زوردار دھماکے کی شدت سے اردگرد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ  لوگوں کی بھی  بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہوگئی۔