اوکاڑہ،09جولائی (اے پی پی): چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی چوہدری مظفر اقبال نے نےگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں منعقدہ
تقریب میں 93 طلباء وطالبات کو مورا وظائف(منسٹری آف ریلیجیئس افیئر ) دئیے۔جن میں ماسٹر لیول کے 40 اور انٹر تا بی اے لیول کے 53ہونہار اور مستحق طلباء وطالبات شامل تھے کو سات لاکھ اٹھانوے ہزار روپیہ کے نقد انعامات دیئے۔
ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری طارق ارشاد ، صدر میونسپل کارپوریشن و پی ٹی آئی رہنما ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق نے خطاب کرتے ہوئے مورا وظائف حاصل کرنے والوں کو یقین دلایا کی حکومت کی طرف سے مستحق اور ہونہار طلبہ کی تعلیم مکمل کرنے میں مالی مشکلات کے ازالہ کے لئے موراوظائف اور پاکستان بیت المال موجود ہے جس سے طلبہ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت کی جاتی ہے۔
اس موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر رضاءاللہ حیدر نے مورا وظائف تقسیم کرنے پر مہمانان گرامی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کالج ہذا کے تمام علم دوست اور قابل ترین اساتذہ کوسراہا اور طلباءوطالبات کو تلقین کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے ملک و ملت کے لئے نمائیاں خدمات انجام دیں۔
انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رائے ممتاز علی،ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر مہرغلام فرید دادڑہ،آڈیٹر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی لالہ احمدشہزاد، چوہدری آصف جاوید چیئرمین لوکل زکوٰۃ کمیٹی، منتظم تقریب پروفیسر خالد جاوید مترو اور سٹوڈنٹس ویلفئر کمیٹی کے اراکین کی خصوصی شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔