سکھر،09جولائی(اے پی پی ): نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں قائم کردہ امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل کی خبروں کا ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد نے نوٹس لیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے حوالےسے احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی رانا محمد عمر نے سکھر سٹی میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔امتحانی مراکز میں اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی کے پہنچنے پر امتحانی بلاکس میں کھلے عام طلباءموبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے اور گائیڈوں کی مدد سے نقل کرنے میں مصروف دکھائی دیئے ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعدد موبائل فون اور گائیڈیں ضبط کر لی اور نقل کرنے والے طلباءکے پیپر کینسل کرتے ہوئے اسکول میں امتحان لینے والے عملے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سکھر کہنا تھا کہ نقل ایک ناسور کی مانند ہے کسی صورت اسے نہیں پھیلنے دینگے، کاپی کلچر کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے سخت ہدایت ہیں کہ امتحانی مراکز سے کاپی کلچر کا خاتمہ یقینی بنائیں۔