شکر گڑھ،09جولائی ( اےپی پی): سیکریٹری جنرل پاکستان گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ نے بھارتی شرومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے بھارت سرکار سےراہدری کھولنے کے مطالبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے راہداری کھولنے کی اپیل کی ہے۔ سردار امیر سنگھ نے کہا ہے کہ پردھان بھارتی گورودوارہ پربندھک کمیٹی ، جاگیر کور نے مودی سرکار کو راہداری کھولنے کا بیان دیا ہے ۔جس سے بہت خوشی ہوئی ہے ، ہم اکال تخت کے جتھے کا زیرو لائن پر ویسا ہی استقبال کریں گے جیسے 9 نومبر 2019 کو افتتاح کے موقع پر کیا تھا ، بھارت سرکار کرتار پور راہداری کھولے ، ہم زیرو لائن پر یاتریوں کا استقبال کریں گے ۔ بھارت کرتار پورراہداری کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے،راہداری کھول دے ۔ کورونا کے باعث ، کرتار پور راہ داری 16ماہ سے بند ہے ، پاکستان میں کورونا انتہائی کم رہ گیا ، تاہم ایس ایس او پیز پر عمل کریں گے۔