لاہور 10 جولائی(اے پی پی): عید الاضحٰی اور مون سون کی آمد پر کورونا ایس او پیز کی پابندی اور آگاہی مہم کے لئے انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی میٹنگ چیف سیکرٹری آفس میں منعقد ہوئی جس کے بعد تمام انتظامی اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئیں اور فیصلے این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں کئے گئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ویکسینیشن کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل از حد ضروری ہےلوگ ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں ہفتہ پابندی ایس او پیز منانے کا مقصد عید کے موقع پر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہےکیونکہ عید الضحیٰ کے موقع پر بے احتیاطی کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ بھجوائی جائے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صور ت میں سخت اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں چیف سیکرٹری کا قصور سمیت کچھ اضلاع میں کم ویکسینیشن پر اظہار برہمی ناقص کارکردگی پر سی ای او ہیلتھ قصور کو فوری ٹرانسفر کرنے کا حکم کورونا ویکسینیشن مہم قومی مقصد ہےکوتاہی برداشت نہیں ویکسینیشن کی رفتار بہتر بنانے پر چیف سیکرٹری کی گوجرانوالہ ڈویژن کی تعریف قصور،ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، سرگودھا کے ڈپٹی کمشنرز کوویکسینیشن کی رفتار بہتر بنانے کی ہدایت خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز کو ویکسینیشن کی رفتار بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کے ٹارگٹ پورے نہ ہونے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار ہوگا اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور محکمہ صحت کے سیکرٹریز،کمشنر، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ افسران کی شرکت علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز اور ڈپٹی کمشنرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔