ملتان، 12جولائی(اے پی پی): ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی صدارت میں نئے تعینات سیکشن آفیسرز کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ کیپٹن( ر) ثاقب ظفر کا تربیت کے بعد فیلڈ میں تعیناتی پر افسران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب اجمل بھٹی،سیکرٹری زراعت ثاقب علی عتیل،سیکرٹری سروسز نوشین جمشید بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن رضوان قدیر اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عبدلصبور ٹھاکر بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ گڈ گورنس کے ذریعے ہی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں نئے افسران کی تعیناتی سے سروس ڈیلیوری کا معیار بلند ہوگا اور کہا افسران کسی دباؤ کے بغیر خدمت خلق کیلئے خدمات سرانجام دیں اور کہا اس خطے کے عوام کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں تمام محکموں کو اس خطے کے انفراسٹرکچر کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے۔
اجلاس میں گڈ گورنس اور محکمانہ اصلاحات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔