پارلیمان میں انتخابی اصلاحات اور پانی کے مسائل سمیت تمام قومی ایشوز پر سیاست سے ہٹ کر پیشہ وارانہ اور تکنیکی مباحثہ ہونا چاہیے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

47

اسلام آباد۔12جولائی  (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمان میں انتخابی اصلاحات اور پانی کے مسائل سمیت تمام قومی ایشوز پر سیاست سے ہٹ کر پیشہ وارانہ اور تکنیکی مباحثہ ہونا چاہیے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث کے دوران خواجہ آصف کی تقریر کے بعد سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اہم ایشوز پر مباحثہ کریں، انتخابابی اصلاحات ہیں، پانی کے مسائل ہیں، ان پر کھل کر بات چیت ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے میری بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گفتگو سیاست سے ہٹ کر پیشہ وارانہ اور تکنیکی ہونی چاہیے۔