ملتان،13جولائی(اے پی پی): شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع میں چھ عارضی مویشی منڈیاں سجا دی گئیں۔ سٹی ایریا میں فاطمہ جناح ٹاؤن اورمتی تل میں عارضی مویشی منڈی قائم کردی گئیں ہیں ہیڈ محمد والا، موضع بلیل، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں جانوروں کے سیلز پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں اورمویشی منڈیوں میں شامیانے لگا دیئے ہیں کیونکہ جانوروں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نےکورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بھی فاطمہ جناح اور متی تل میں قائم مویشی منڈی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں کمپنی کے فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر سے دونوں مویشی منڈی کے گراؤنڈ ہموار کر دیئے گئے ہیں مویشی منڈیوں کے اطراف سے تمام ویسٹ بھی اٹھا لیا گیا ہے کمپنی نے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے لئے ورکرز تعینات کر دیئے اور پانی کے چھڑکاؤ کا انتظام بھی مکمل طور پر کر دیا گیا ہے۔