ملتان فوریسٹ ڈویژن نے شجر کار ی مہم کے سلسلے پودے لگائے

37

ملتان، 13 جولائی ) اے پی پی ):گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں محکمہ جنگلات توسیع ڈویژن ملتان اینڈ ملتان فوریسٹ ڈویژن نے شجر کار ی مہم کے سلسلے پودے لگائے گئے اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی، سب ڈویژنل فوریسٹ آفیسر نصیر بخش،سب ڈویژنل فوریسٹ آفیسرحماد رضا، تحصیل فوریسٹ آفیسر محمد رفیق ممتاز، میاں وقاص فرید قریشی، رانا محمد شہزاد، رانا یوسف نون،، امام الدین،رانا انور، مظفر لطیف، فہیم احمد، میاں اسید و طلباء شریک تھے۔ اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی، فوریسٹ آفیسر نصیر بخش، میاں وقاص فریدقریشی، محمد رفیق ممتاز نے کہا کہ شہری صحت مند ماحول کیلئے زیادہ سے زیادہ پودیں لگائیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹریری منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شخص انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اور انکی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت جلد گرین،کلین بنے گا اس سے گرمی کی شدت میں بھی نمایا ں کمی واقع ہو گی انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات توسیع ڈویژن ملتان شہریوں میں مفت پودے تقسیم کر رہاہے اور اس سلسلے میں شعور آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے اس موقع پرامام الدین،، رانا یوسف،نون،رانا محمدشہزادنے کہا کہ پوری دنیا نے گرین کلین پاکستان منصوبے کو سراہا ہے بطورپاکستانی ہم سب پرفرض ہے کہ ہم اپنے حصے کا ایک پود ا ضرور لگائیں ہماری آئند ہ آنے والی نسلوں کیلئے مفید مند ثابت ہوگا اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی، فوریسٹ آفیسر نصیر بخش، محمد رفیق ممتاز، میاں وقاص فرید قریشی، رانا محمد شہزاد اور محمد لطیف نے طلباء اور شہریوں میں پودے اورپمفلٹ بھی تقسیم کیے اور شعور آگاہی واک بھی کی گئی۔