مودی موجودہ دور کا ہٹلر ہے، 13 جولائی 1931 کا المناک  واقعہ آج بھی تازہ ہے ؛ مشال حسین ملک

28

لاہور،13جولائی  (اے پی پی):کشمیری حریت رہنما مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 کا المناک  واقعہ آج بھی تازہ ہے  اور کشمیریوں کی  شہادتین  جاری ہیں ، مودی موجودہ دور کا ہٹلر ہے،مقبوضہ کشمیر میں 500 مساجد کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے،ان مساجد کو شہید کر کے وہاں مندر بنانے کا منصوبہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کشمیری شہدا کے دن کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشال ملک نے کہا کہ بھارت جغرافیائی اعتبار سے کشمیر میں ہندوں کی تعداد بڑھا رہا ہے،کشمیری تعلیمی اورسرکاری اداروں میں ہندوں کی نشستیں بڑھائی جا رہی ہیں،ہمیں کسی مسیحا کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے اندر کے مسلمان کو جگانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی زمین پر ہندوں کو قابض کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی نے اپنے والد کے لئے لکھی نظم بھی پیش کی۔