اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2021ء پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نوید عامر جیوا نے تحریک پیش کی کہ پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2021ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بل سے ملک کے نادار اور غریب مریضوں کو بیت المال سے علاج معالجے کے لئے امداد دی جاسکے گی۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد نوید عامر جیوا نے بل ایوان میں پیش کیا۔