ملتان 13 جولائی (اے پی پی ):شہر اولیاء کی دھرتی میں شجرکاری بھرپور انداز سے جاری، نادرن بائی پاس پر9.5 کلومیٹر میڈین کی سجاوٹ کا آغازکردیا گیا ہے۔ چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے میڈین کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میڈین پر فائکس، یو فوربیا کے 40 ہزار پودے لگائےجارہے ہیں اور کہا پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی بارے عملی اقدامات کر رہی ہے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنارہے ہیں۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ چند ماہ قبل یہاں پلکن کے تیار 900 درخت لگاکر پلکن ایونیو بنایا گیا ہے، لہلہاتے قدآور پلکن کے سایہ دار درختوں کے نیچے سجا ہوا میڈین دلکش نظر آئے گا اور کہا شہر کی اہم شاہراہوں کے میڈین سجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود، ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا موجود تھے۔