مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے میں علماء کرام کا بنیادی کردار ہے؛ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان

11

 ملتان، 14 جولائی (اے پی پی ):ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے میں علماء کرام کا بنیادی کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد سے گفتگو میں کیا ، جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ علماء کرام اور سول سوسائٹی پرامن معاشرے کی تشکیل میں پولیس سے تعاون کریں ۔

انہوں نے عید الاضحی اور محرم الحرام پر بھرپور سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عیدالاضحی سے قبل مویشی چوری اور سمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور  محرام الحرام کے موقع پر  امن و امان کی فضاء برقرار رکھی جائے گی۔

اے پی پی/کاشف/نورین