ملتان، 15 جولائی (اے پی پی ): سوسائٹی فار سپیشل پرسن کے زیر اہتمام اور ڈویژن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے جنوبی پنجاب میں پہلی بار ویل چیئر ہینڈبال میچ منعقد کروایا گیا جو کہ ایس ایس پی گرین ویل چیئر پرسن اور ایس ایس پی وائٹ ویل چیئر پرسن کے درمیان کھیلا گیا ۔
مقررہ وقت پر دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں، لہذا اضافی وقت میں پلنٹی شوٹ لگائی گئی جس پر ایس ایس پی گرین نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے یہ میچ جیت لیا ۔ یہ میچ اپنی نوعیت کا انوکھا اور خوبصورت میچ تھا۔ اس میچ کو عوام کی بڑی تعداد نے دیکھا اور پسند بھی کیا۔
سوسائٹی فار سپیشل پرسن کے سپورٹس انچارج محمد آصف اقبال نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید میچز بھی کرائے جائیں گے۔