افغانستان میں امن خطے کے لئے اہم ہے افغانستان کے پرامن سیا سی حل کے خواہ ہیں : وزیراعظم عمران خان

14

تاشقند۔15جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان اور ازبکستان کےصدیوں پرانے تاریخی، ثقافتی اور روحانی  تعلقات  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ   افغانستان میں امن خطے کے لئے اہم ہے، افغانستان میں حالات بہتر ہونے سے پاکستان، افغانستان ،ازبکستان ریلوے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اس دورے کی اہمیت اور  جوش و جذبے کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے جب وہ طیارے میں سوار ہو رہے تھے تو بڑی تعداد میں پاکستانی   کاروباری  شخصیات  ان کے موبائل فون پر دورے کے لئےمدعو نہ کئے جانے کا شکوہ کر رہی تھیں ۔  وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کاروباری اور تجارتی تعلقات کاانحصار اس بات پر ہے کہ ہم کتنا جلدی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کو عملی طورپر فروغ دیتے ہیں۔ ازبکستان کے لوگوں سے بھی زیادہ واقفیت رکھتے ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ افغانستان میں حالات بہتر ہونے سے ریلوے کے بڑےمنصوبے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔  قبل ازیں ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ عارفوف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔