اسلام آباد،15جولائی (اے پی پی): نائیجیریا کے قومی ادارہ برائے پالیسی و سٹریٹجک سٹڈیزکے سینئر ایگزیکٹو کورس کے شرکاء نے وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن کا دورہ کیا، وفد نے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کی۔وفدمیں شامل30سے زائد افسران پاکستان کے مطالعاتی دورے پر ہیں۔
وفد کواحساس کے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے پروگراموں پر بریفنگ دی گئی۔نائیجیریا کے اعلیٰ افسران کی جانب سے احساس کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نے نائیجیریا سے آئے حکومتی وفد کو پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سماجی تحفظ پردو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی دعوت دی، جس کا وفد نے زبردست خیر مقدم کیا۔
وفد کل ستارہ مارکیٹ میں احساس کے پہلے ون ونڈو احساس مرکز کا دورہ بھی کرے گا۔ احساس کے ون ونڈو سنٹر میں احساس کے پروگراموں کی تمام خدمات و سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں۔