بلوچستان 15 جولائی (اے پی پی )؛ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے دالبندین میں گورنمنٹ پولیٹیکنیک انسٹیٹیوٹ فار بوائز کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر نقاب کشائی کی. اس موقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے لئے پہلے مرحلے میں 414.563 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں. نقاب کشائی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی سمیت مقامی سیاسی اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے جنہوں نے منصوبے کی کامیابی کے لیے دعائے خیر بھی کی. صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی کا کہنا تھا کہ دالبندین میں پولیٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے قیام سے تکنیکی علوم فروغ پائے گا جو علاقے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خوش آئند امر ثابت ہوگا.