ملتان؛آر پی او سید خرم علی کا تھانوں کا اچانک دورہ ، تھانوں میں بہتری کے لیے ضروریات کا جائزہ لیا

14

ملتان، 15 جولائی (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نےقادر پورراں، سٹی اور صدرکبیر والا کے تھانوں کا اچانک دورہ کیااور تھانوں میں بہتری کے لیے ضروریات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر  انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھانوں کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے جس کے لیے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔ پولیس افسران عوام کو انصاف دینے کے لیے کوشاں رہیں جبکہ  عوام کے جان ومال کو ہر صورت تحفظ دیا جائے۔

آر پی او نے تھانوں کی عمارات کا معائنہ  سمیت ریکارڈ ملاحظہ کیا جبکہ انہوں نے تھانوں کا ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ آر پی او نے مال خانہ اور فرنٹ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا، حوالات کے معائنہ کے دوران حوالاتیوں سے ان کے جرائم  کے بارے میں  پوچھ گچھ کی ۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں تشدد اور غیر قانونی حراست ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ  پولیس افسران قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کریں تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے مقدمات کو جلد یکسو کریں۔