سکھر،18جولائی(اے پی پی ): سکھر ڈویڑن کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں پر ریلوے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے،اہم تنصیبات،ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اتوارکے روزترجمان ریلوے سکھرداﺅد ملک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس کے آئی جی عارف نواز خان کے احکامات پر عید االاضحی کے موقع پر پاکستان ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے سکھر ڈویڑن کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں پر ریلوے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی، اس سلسلے میں ایس پی ریلوے پولیس سکھر ڈویڑن امجد منظور نے تمام ریلوے ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز ، ایس آئی پیز اور پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی ہیں کہ ریلوے کی حدود میں آنے والی مساجد اور امام بارگاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے، مشکوک اورغیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔
آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی ہدایات اور تحریری احکامات پر سکھر ڈویڑن کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں پر ریلوے پولیس کی نفری بڑھاتے ہوئے ریلوئے سکھر ڈویژن کی اہم تنصیبات اور ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز تعینات کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی ہے کہ وہ ریلوے املاک سمیت ریلوے مسافروں کی جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہمی کیلئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں۔