ملتان، 18جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت اجلاس،96 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ان منصوبوں کے لئے1ارب 93 کروڑ روپے مختص کئےگئے ییں۔منصوبوں کی منظوری ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس میں قومی تعمیر کے تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے منصوبوں کے پی سی ون اور ورکنگ پیپرز بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سکولز کے6،لوکل گورنمنٹ26، روڈ24، واسا کے39،پی ایچ اے کے4 اور واٹر سپلائی کے19 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ روڈ کراسنگ میں شہریوں کی سہولت کے لئے پرانا شجاع آباد روڈ پر سٹیل برج تعمیر کی جائے گی جس پر3 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سورج میانی سے پل واصل تک سڑک کی تعمیرکے منصوبے پر1 کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ 3 کروڑ روپے کی لاگت سے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے،پہلے مرحلے میں چاردیوری، لینڈ سکیپنگ، گزیبو اور بچوں کے جھولے لگانے پر50 لاکھ خرچ ہونگے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مظفر آباد اور بستی نو میں پارک کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے،دونوں پارکوں کی تعمیر پر1 کروڑ روپے صرف ہو نگے۔