وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی معروف صحافی عارف نظامی کی رہائش گاہ آمد اور اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

18

لاہور، جولائی 23(اے پی پی)؛  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  معروف صحافی عارف نظامی کے انتقال پر تعزیت کرنے مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

بعد ازاں اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ  عارف نظامی کا دنیا سے جانا قومی نقصان ہے۔

انھوں نے کہا کہ عارف نظامی کی صحافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔