ملتان؛کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر3 افراد گرفتار،ایک کاروباری مرکز سیل،16بسوں کو تحویل میں لے گیا

29

ملتان، 25جولائی(اے پی پی):عالمی وباء کی چوتھی لہر کے خدشہ کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون میں شدت آ گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران ،پاک فوج اور پولیس پر مشتمل ٹیموں نے شہر میں گشت شروع کردیا ہے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3 افراد گرفتار،ایک کاروباری مرکز کو سیل کر دیا گیا ہے۔

کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر بزنس سنٹرز کے مالکان اور ٹرانسپورٹرز پر3 لاکھ60 ہزار روپے کےجرمانے عائد کئے گئے ہیںکارروائی مال پلازہ، ڈیرہ اڈا،قاسم بیلہ، گارڈن ٹاون،ممتاز آباد اور گلشن مارکیٹ کے علاقہ میں کی گئی ہیں ۔

کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر16بسوں کو تحویل میں لے گیا،9 بسوں کا چالان کر دیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ ٹیموں کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن،پرائس مجسٹریٹس نعیم چنگیزی،نعمان عابد اور اشتیاق شاہ نے کی۔