پنڈ دادن خان ، 25 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پر امن الیکشن مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے امید کی کرن ہے کہ ایک دن وہ بھی اسی طرح اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں عمران خان کی حکومت مقبوضہ کشمیر پر بھی اثر انداز ہو گی۔انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں عمران خان کی کامیابی سے بھارت بہت خائف ہے، آج الیکشن میں عوام نے بڑھ چڑھ کر بلے پر مہر لگائے، انشاء اللہ کشمیر میں پی ٹی آئی ہی حکومت بنائے گی۔











