بہاولنگر : اسٹامپ فروش کا اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ، ملزم گرفتارکر لیا گیا

44

بہاولنگر، 26 جولائی ( اےپی پی): اسٹامپ فروش نے  اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ کر کے گاڑی کے شیشے توڑ دئیے، اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان حیدر وزٹ کے لئے تحصیلدار کے دفتر آئے تھے جہاں پر طارق نامی اسٹامپ فروش نے تحصیل آفس میں کھڑی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ کردیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چند دن پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر نے طارق کا اسٹامپ فروشی کا لائسنس کینسل کردیا تھا ۔ملزم طارق کو اپنے لائسنس منسوخ ہونے کا رنج تھا ، لائسنس منسوخ کرنے کی رنجش پر ملزم نے اے سی کی گاڑی پر حملہ کیا ۔