سکھر،27جولائی(اے پی پی): خطرناک چمگادڑ کا حملہ، پولیس نے فائرنگ کرکے مار دیا۔ روہڑی پولیس کے مطابق جمال شاہ روہڑی کینال کے پاس ایک خوفناک چمکادڑ نے آنے جانے والے لوگوں پر حملہ کیا ، جس کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھرکو اطلاع دی گئی، ڈپٹی کمشنرکے احکامات پر پولیس نے فائرنگ کرکے درخت پر بیٹھی ہوئی اس چمگادڑ کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ چمگادڑ کافی دنوں سے علاقے میں خوف کی علامت بنی ہوئی تھی۔ جس چمگادڑ کو مارا گیا ہے اس سے خطرناک بیماریوں کا وائرس پھیلنے کا خطرہ تھا۔