اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان اور افغانستان کے میڈیا کے شعبہ سے وابستہ ماہرین نے اس بات سے اتقاق کیا ہے کہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے حوالہ سے قائم منفی تاثر کے خاتمہ میں میڈیا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اوراس ہدف کے حصول میں دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف میڈیا بلکہ عوامی سطح پربھی رابطوں کومزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک ۔ افغان یوتھ فورم، انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اور وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے دوروزہ میڈیا کانکلیو کے پہلے روز منعقدہ مذاکرہ کے شرکا نے کیا۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر برائے افغانستان منصور احمد خان نے اے پی پی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ کلچر، آرٹس و سپورٹس کے شعبوں میں بہتر روابط کی خواہاں ہے۔











