وزیر اعظم عمران خان سے وزیر آب پاشی پنجاب محسن لغاری کی ملاقات

19

اسلام آباد۔30جولائی  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وزیر آب پاشی پنجاب محسن لغاری نے ملاقات کی ، جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں وزارتِ آب پاشی کے تحت جاری منصوبہ جات، دریاۓ جہلم پر جلال پور کینال کی تعمیر، ڈیرہ غازی خان میں واقع کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں کے آبی وسائل کو بروۓ کار لانے، راولپنڈی میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ددوچا ڈیم کی تعمیر، گریٹر تھل کینال کی چوبارہ برانچ کی تعمیر اور انڈس ہائی وے پر حادثات کی روک تھام سے متعلق امور  پر گفتگو کی گئی ۔