صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ کا نارووال کا دورہ

34

نارووال۔30جولائی  (اے پی پی):صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ کا دورہ نارووال۔صوبائی وزیراوقاف پنجاب نےکمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان  نے اس موقع پرصوبائی وزیر اوقاف پنجاب کو ضلع بھر میں ترقیاتی اسکیموں سمیت امن وامان،سہولت بازار،پرائسز اور بالخصوص صفائی ستھرائی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اوقاف نے ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کو ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔افسران ضلع کی تعمیروترقی کے لئے باہمی روابط کی پالیسی اپنائیں۔صوبائی وزیر اوقاف کی افسران کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ انہیں فراہم کی جائے۔