لاہور۔31جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ہفتہ کو سینئر صحافی اجمل جامی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔