ویکسین لگوانے سے بیماری لگنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

41

اسلام آباد، یکم  اگست (اے پی پی ): وزیر اعظم کے معاون خصوصی براۓ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے سے بیماری لگنے کے امکانات  کم ہو جاتے ہیں۔

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر کورونا کے مثبت کیسیز کی شرح 8.8 فیصد ہے لیکن ایک دو صوبوں میں یہ شرح زیادہ ہے ، ہر روز مثبت کیسیز کی صورت میں ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد 480 سے 500 ہے  جبکہ  چوتھی لہر ہیلتھ کیئر پر خاصا اثر انداز ہو رہی ہے ۔