ایبٹ آباد،یکم اگست(اے پی پی): کمشنر ہزارہ مسعود خان ، حالیہ بارشوں کے دوران ایبٹ آباد میں دوکانوں اور گھروں میں ہونے والے نقصانات کے پیش نظر حکومت خیبر بختونخواہ کی ہدایات پر تجاوزات کیخلاف جادی آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے نالیوں، بند پلوں اورنالوں پر غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کا کام شروع کرتے ہوئے مکمل طور پر نالوں پر مکان دیواریں تعمیر کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔