لاہور؛ ماہِ آزادی کے آغاز پر پی ایچ اے کی واٹر ٹینکس گاڑیوں کا فلیگ مارچ

23

لاہور، یکم اگست (اے پی پی): ماہِ آزادی کا آغاز ہوتے ہی پی ایچ اے کے زیر اہتمام مختلف رنگا رنگ تقاریب کے انعقاد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کی قیادت میں واٹر ٹینکس نے فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں  ہارٹی کلچر ، انجینئرنگ ، مارکیٹنگ ، پروجیکٹس، ایم اینڈ او سمیت تمام پی ایچ اے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

 واٹر ٹینکس گاڑیوں کا فلیگ مارچ جیلانی پارک  سے  شروع ہوا اور جیل روڈ، مال روڈ ، استنبول چوک ،کنال روڈ پر نہر سے ہوتا ہوا ڈاکٹر ہسپتال پہنچا اور وہاں سے واپس جیلانی پارک میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ واٹر ٹینکس گاڑیوں کے فلیگ مارچ کا مقصد جشن آزادی کیساتھ  کیساتھ کلین اینڈ گرین لاہورکی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہےاور پی ایچ اے کلین اینڈ گرین لاہور کے تحت ماہ اگست کا پہلا ہفتہ جوش و خوش سے منارہا ہے۔لاہورکی تمام شاہراہوں ،مین چوکوں میں جشن آزادی اور پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے سٹمرز آویزاں کرچکے ہیں کیونکہ سبز ہلالی پرچم کا سایہ ہمیں پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کا سبق دیتا ہے۔