دنیا کی کوئی طاقت پاک چین تعلقات خراب نہیں کر سکتی، ساری دنیا نے عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی تعریف کی ہے،شیخ رشید احمد

9

راولپنڈی۔31جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ  وزیراعظم عمران خان مستقبل میں کراچی میں بھی حکومت بنائیں گے ،راولپنڈی کو یونیورسٹیوں کا شہر بنائیں گے ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان ،پنجاب ،خیبر پختونخوا  اور کشمیر میں حکومت ہے ، سندھ میں لاک ڈائون سے سندھ حکومت اپنا نقصان خود کرے گی ،نور مقدم قتل کیس کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا ، مسیحی سینیٹری ورکرز نے کووڈ۔19 کی  وباکے دوران قابل قدر خدمات سرانجام دیں ، لئی ایکسپریس وے کی تکمیل سے ارد گرد بسنے والے لوگوں کی زندگیاں بدل جائیں گی ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا فیصلہ  وزیر اعظم عمران خان کریں گے ،الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ،پی ٹی آئی کی پوزیشن روز بروز مزید مضبوط ہورہی ہے ،مسیحی میرے دل کے بہت قریب ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی لیبر یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وزیر داخلہ نے اس موقع میونسپل لیبر یونین کے نومنتخب قائدین سے حلف لے لیا اور انہیں مبارکباد دی اور کہاکہ امید ہے نومنتخب عہدیداران شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن میں ڈیلی ویجز پر موجود تمام 1140 ملازمین اسی سال مستقل ہوں گے ، ڈیلی ویجز کو جھنگی سیداں میں وزیر اعظم پیکج فلیٹ تعمیر کر کے دیں گے، سینٹری ورکرز کو اسلام آباد سی ڈی اے میں بھی بھرتی کریں گے ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ نالہ لئی ایکسپریس وے میری اولین ترجیح ہے یہ مکمل کر کے مجھے سکون ملے گا۔کرسچن کیمونٹی کے لوگ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ، میری پیدائش ہولی فیملی اور تعلیم بھی کرسچن تعلیمی اداروں سے حاصل کی ہے ، عنقریب آپ اچھی اچھی خبریں سنیں گے،  وقار النساگرلز کالج جلد یونیورسٹی بن رہی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بہت پہلے کہا تھا کہ ن(ن) سے شین نکلے گی ، پہلے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی پی دوسرے (ن) تیسرے نمبر پر ہوگی ویسا ہی ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لال حویلی فائرنگ کے باوجود ہم گھبرانے والے نہیں، وزیر داخلہ کو تھریٹس ہیں مگر ڈرنے والا نہیں،راولپنڈی  اسلام آباد حساس شہر ہیں ،  افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں پکڑے چاروں ڈرائیور رہا کر دئیے ہیں یہ سب بے گناہ ہیں ، نور مقدم کیس کے  ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ  سندھ میں لاک ڈاؤن کا وہ خود اپنا نقصان کریں گے ،۔وزیر اعظم  عمران خان کے سمارٹ لال ڈاؤن کی کاپی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 190 کیمرے مزید لگائیں گے  ، لئی ایکسپریس بن گئی تو سیاست سے ریٹائر ہوجاوں گا ، انتخابات اپنے وقت پر 2023 میں ہوں گے ۔پاک چین تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت پاک چین تعلقات خراب نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں فائر فائٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے تاھم یہاں پر ایسا نہیں ہے ۔