اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی): ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے صدر محمد نذیر مرزا نے آئی سی ای ای کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ای ای کا بنیادی مقصد تعمیر اتی شعبے سے وابستہ تمام انڈسٹریز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔راولپنڈی چیمبر 7 اگست کو بلین ٹری سونامی کے حوالے سے ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کرے گا۔ انہوں نے وزیراعظم کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رنگ روڈ اور اس کے گردونواح کے لئے صنعتی زون قائم کیا جائے ، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعنیات تجارتی نمائندوں کو مزیدفعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدت میں اضافے کے ساتھ مقررہ اہداف حاصل کیا جاسکیں۔











