مختلف شہروں میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری، کراچی اور حیدرآباد ویکسی نیشن میں سب سے پیچھے،سندھ حکومت کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اپنی کارکردگی بہتر کرے، فواد چوہدری

17

اسلام آباد۔3اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین  نے منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ ن لیگ اور پی پی پی کو اہم معاملات پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے، ہمارا موقف ہے کہ جو لوگ پارلیمنٹ کے اندر ہیں وہ اپنی پارٹی کو لیڈ کریں، انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو اعتراض ہے تو اپنی تجاویز دے، انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن رہنمائوں سے بات ہوگی، بھگوڑوں سے نہیں، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز پارلیمانی نظام کا حصہ نہیں ہیں، وہ نظام کو خراب کرنا چاہتے ہیں، ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، ویکسینیشن میں سندھ سب سے پیچھے ہے، سندھ حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنائے، کورونا وباءکے باوجود ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث صنعتی شعبہ فروغ پا رہا ہے، رواں برس نوجوانوں کو 315 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے، کپاس کی فی من امدادی قیمت پانچ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، وزیراعظم ہائوس یونیورسٹی کے لئے 32 ارب روپے مختص کئے گئے، جون اور جولائی میں بجلی کی طلب میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کابینہ نے وزراءکی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، سعودی عرب سے 28 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچے ہیں، وفاقی کابینہ نے مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کی منظوری دی، الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کو خط لکھیں گے، آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر وزیراعظم آزاد کشمیر نے لگایا، پولیس اور بیورو کریسی ان کے تابع تھی، پھر بھی انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔