سکھر۔04اگست(اے پی پی )سید خورشیداحمد شاہ کو اسپتال میں رکھنے کے خلاف پٹیشن کی سندھ ہائی کورٹ سکھرمیں سماعت ،خورشید شاہ کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔سید خورشید احمد شاہ کو نیب کیس میں جیل کے بجائے اسپتال میں زیر علاج رکھنے کے خلاف دائر پٹیشن پر سندھ ہائی کورٹ سکھر کی ڈبل بنچ نے سماعت کی۔ سماعت کے موقع پرجیل حکام سمیت سندھ حکومت کے نمائندے،این آئی سی وی ڈی ہسپتال انتظامیہ کے نمائندے اور فریقین کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوراان سید خورشید احمدشاہ کے وکیل نے درخواست پیش کی کہ سید خورشید احمدشاہ کا علاج جاری ہے، ان کی میڈیکل رپورٹس جلد عدالت میں پیش کی جائیں گی اس لئے سماعت کچھ ماہ کے لئے ملتوی کی جائے۔ وکیل کی درخواست پر عدالت نے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ واضع رہے کہ سید خورشید احمد شاہ کے الیکشن میں مدمقابل پی ٹی آئی کے راہنما سید طاہر شاہ نے سید خوراحمد شید شاہ کو جیل کے بجائے اسپتال میں رکھنے کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔سید خوراحمد شید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر ہے جس میں ان پر ایک ارب 24 کروڑ کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔