ملتان، 05 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر وومن ڈیویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے نشتر برن یونٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے برن یونٹ میں ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکنگ خواتین کی سہولت کیلئے مرکزی اداروں میں سے بی بی ڈے کئیر سنٹرز بنائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کیلئے ورکنگ خواتین کو بااختیار بنانا اور سہولیات دینا ناگزیر ہے۔
صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت نے 4 سو ملین کئیر سنٹرز کے قیام کیلئے مختص کئے ہیں۔
صوبائی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا نے کہا کہ پنجاب میں 146 ڈ ے کئیر سنٹر ز فعال،مزید 67 ڈ ے کئیر سنٹرز کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈ ے کئیر سنٹرز میں بچوں کی نگہداشت، خورا ک اور تفر یح کےلئے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پاک اٹالین برن سنٹر ڈاکٹر ناہید احمد چوہدری نے تفصیلی بریفننگ بھی دی جبکہ پرو وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر اعجاز مسعود بھی ہمراہ تھے۔