مری ،05 اگست (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن بیورو اسپیشل کوارڈینیٹروزیراعلی پنجاب سارہ احمد اورچیئر پرسن پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر مری کےساتھ مل کر بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا۔
اہلیان مری اور کاروباری حلقوں نے انتظامیہ کے عملی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ملک بھر سے یہاں آنے والے سیاحوں کو یہ بھکاری بچے تنگ کرتے تھے اور یہاں سیزن میں بھکاریوں نے آسان کام بھیک مانگتے ہوئے روزگار بنایاہوا ہے ۔