پشین؛ یوم استحصال کشمیر پر  ریلی کا انعقاد،شرکاء نے  مظلوم کشمیریوں کے حق میں نعرہ بازی کی

36

پشین،05 اگست( اے پی پی):  یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں ڈی سی کمپلیکس سے ایک بڑی  ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم خان جوگیزئی نے کی، ریلی میں ضلعی انتظامیہ کےافسران اور سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی۔ ریلی شرکاء نے پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء نےکشمیرکے  پرچم بھی اٹھارکھے تھے  اور شدید گرمی کے باجود ریلی کے شرکاء نے تپتی دھوپ میں کھڑے ہوکر انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم خان جوگیزئی ،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن صدر محمدرسول وفا کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عبدالواسیع کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انکی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم وبربریت کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پورے ملک میں ایک ہی وقت یوم استحصال کشمیر کادن منانا کشمیری عوام سے یکجہتی کی زندہ مثال ہے ،کشمیر پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ہیمشہ رہے گا، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔