سکھر،05اگست(اے پی پی ): پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر حضرت علامہ نور احمد قاسمی نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت عالمی قانون اور انسانیت کا مجرم ہے، نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر اور انسانیت کی تذلیل کی انتہا ہو چکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ریلی اور بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا جلانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی انسانیت دشمن دشت گردی پر عالمی برادری کے ضمیرکو جھنجھوڑنہ ہوگا، کشمیر و فلسطین تنازعات کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف واحد ملک ہے، جو حالات جنگ میں ہے پاکستان کے پاک فوج کے جوانون نے دہشتگردوں کا نیٹ ور توڑ کر خطے کو محفوظ بنایا ہے۔
علامہ نور احمد قاسمی نے کہا کہ بھارت کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دنیگے، پاکستان کی قوم بھارت کی ہر سازش کو اپنے پاک فوج کے ساتھ مل کر خاک میں ملادے گی، ہم عزم کرتے ہیں کشمیری بھائیوں کوآزادی دیلاکر رہنگے۔
اس موقع پرسکھراسمال ٹریڈز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن ڈویڑنل صدر محمد رضوان قادری چرمین میلاد مصطفی کمیٹی کے محمد غیاث الدین قادری،مولانا محمد احمد قاسمی۔ غلام یاسین کھوسو۔ محمد سلیم سلطانی۔عبدالشکورقادری اور دیگر بھی موجود تھے۔