لاہور 05 اگست(اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں جوہر ٹاؤن لاہور میں پودا لگایا اور میڈیا سے گفتگو کی۔
ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوش آئین بات ہے کہ ہماری سِول سوسائیٹی اور حکومت ایک ہو کر پاکستان کے مستقبل کے لیے درخت لگا رہے ہیں۔آج درخت لگانے کا مقصد ہمارے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی ہے، پورا پاکستان یکجہتی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، آج کی شجرکاری ہم کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پچاس کروڑ درخت لگانے جا رہے ہیں، گزشتہ حکومتیں 10 سالوں میں بھی 50کروڑ درخت نہیں لگا سکیں،شہریوں سےدرخواست ہے درخت لگائیں، لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا میانواکی جنگل تیار کر لیا گیا ہے، پوری دنیا میں شجرکاری کے حوالے سے پاکستان کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔14 اگست کو گرین پاکستان ڈے منانے جا رہے ہیں۔