اگست 05یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیر ریلوے اعظم سواتی کا پیغام

7

اسلام آباد، 05 اگست ( اےپی پی): 5اگست یوم استحصال کشمیر  کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی  کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ  آج مودی کے آر ایس ایس کے ظلم اور بربریت کے دو سال پورے  ہو گئے ہیں۔ مقوضہ جموں کشمیر کے انسان جس ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اس پر بین الاقوامی طاقتیں کب تک مودی کو اس بھیانک کھیل کھیلنے کا اختیار دیں گی۔کب ہمارے ضمیر جاگیں گے اور مودی کیفر کردار تک پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔