فیصل آباد اگست 05 (اے پی پی): گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے فوجی محاصرے کے 3 سال مکمل ہونے پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا۔ ۔ تمام انتظامی اور تدریسی عملہ نے آج ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اسٹاف ممبران یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے سامنے جمع ہوئے جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں پہن کر کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈاکٹر ظل ہما نازلی (رجسٹرار) ، مسز رضوانہ تنویر رندھاوا (کنٹرولر امتحانات) ، محترمہ اسما عزیز (ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز) ، محمد طارق شہزاد (آئی ٹی منیجر) ، ڈاکٹر سیدہ ثمینہ طاہرہ (کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز) ، ڈاکٹر عاصمہ خالد (ڈائریکٹر QEC) ، محمد ارشد (سینئر سیکیورٹی آفیسر) ، ڈاکٹر ناصر چٹھہ (انچارج ہارٹیکلچر سوسائٹی) ، اور تمام تدریسی شعبوں کے سربراہان اجتماع میں موجود تھے۔ ایک منٹ کی مکمل خاموشی کے بعد پاکستانی قومی ترانہ اور پھر کشمیری ترانہ بجایا گیا۔ تمام شرکاء نے ہر سطح پر معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کے لیے پرامن احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا۔ایونٹ کے انتظامات رجسٹرار آفس ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور آئی ٹی سروسز نے کیے۔