کوئٹہ،5 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے گورنرہاؤس میں یوم کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ کشمیر میں مظالم کرکے انہیں اپنے ساتھ ملا لے گا کئی سالوں سے کشمیریوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور آئندہ بھی دینگے بلوچستان کے عوام کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں آج یوم استحصال پر پوری بلوچ قوم کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی عوام کے ہوتے ہوئے ہندوستان یہ خواب دیکھنا چھوڑ دیں، بھارت اب ایک انتہاہ پسند ریاست میں تبدیل ہوچکا ہے اور زبردستی کشمیر کو اپنا حصہ بنانا چاہتا ہے لیکن وہ شاید بھول گیا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایانہیں جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے جاری غیر انسانی سلوک پر اب دنیا نے بھی اچھی طرح جان لیا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور نہ ہی کشمیری عوام ہندوستان کا حصہ بننا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہرفورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور آئندہ بھی لڑتا رہے گا۔