وزیرِ اعظم عمران خان شوکت خانم میموریل ہسپتال پشاور پہنچ گئے

11

پشاور۔6اگست  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان شوکت خانم میموریل ہسپتال پشاور پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم شوکت خانم  میموریل ہسپتال پشاور  کے فیز تھری کی تکمیل اور  آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کریں گے۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم نے  پشاور میں مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی ملک امین اسلم نے وزیرِ اعظم کو مہم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔