مری: پاکستان کا ہرآنے والا یوم آزادی ہمارے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے ، ایم ایس ڈاکٹرعبدالسلام

31

مری، 06 اگست  ( اےپی پی): پاکستان کا ہرآنے والا یوم آزادی ہمارے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے آج ہمارے دل خوشیوں سے لبریزاور آنکھیں خوشی سے سرشار ہیں بلاشبہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمارے قومی رہنما  قائداعظم محمد علی جناح اور لاکھوں مسلمانوں کی لازوال کوششوں سے آج یہ دن آیا ہے کہ ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ہم سب کو مل کر اس سرزمین کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کے ایم ایس  ڈاکٹرعبدالسلام نے پنجاب آرٹس کونسل میں منعقدہ ڈیجیٹل آرٹ پر مبنی  ‘بیوٹی آف پاکستان’نمائش کا ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد شکور کے ہمراہ افتتاح کرنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کے علاوہ جشن آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے جی پی او سے چنار چوک تک کلچرل فلیگ ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شہ پال گروپ نے شہنائی اور ڈھول کا مظاہرہ ۔