وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ، مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

13

لاہور، 09 اگست (اے  پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے  دورہِ لاہور کے دوران   وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور، عوام کے ریلیف کے اقدامات، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے تدارک کے لائحہ عمل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

وزیرِ اعلی نے وزیرِ اعظم کو حکومتِ پنجاب کے انتظامی ڈھانچے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جن کو وزیرِ اعظم نے تسلی بخش قرار دیا۔

ملاقات میں محرم الحرام کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو بریف کیا گیا۔ وزیرِ اعلی نے وزیرِ اعظم کو بھونگ میں مندر کی تعمیر اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے انتظامات کو مزید مستحکم کرنے کی حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی۔