خیرپور: محرم الحرام کے کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیاگیا

34

خیرپور،11اگست (اے پی پی): محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرزنے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ خیرپورمیں محرم الحرام کے سلسلے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کی سربراہی میں پولیس اور رینجرزنے خیرپور شہرمیں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

 فلیگ مارچ میں لیفٹیننٹ کرنل رینجرز محمد عظیم،ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا، ایس ایچ او تھانہ شہید غلام مرتضیٰ میرانی، بی سیکشن، ببرلوءانچارج چوکی شاہ لطیف، شاہ حسین اور 15 مدد گار کے جوانوں نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ مریم توپ سے، چھتری چوک، پنج گولا، سی آئی ڈی موڑ، نم موڑ، خاکی شاھ پل، گاڑھی پل، لقمان سمیت خیرپورشہرکے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ظفر اقبال ملک نے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے، فلیگ مارچ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا، جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہے۔